فرانس میں پری اسکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص کا حملہ5 شدید زخمی

بچوں کی عمریں ڈھائی سے 3 سال کے درمیان ہے


ویب ڈیسک June 08, 2023
بچوں کو بچانے والا بالغ شخص کی حالت نازک ہے، فوٹو: فائل

فرانس میں ایک جھیل کنارے کھیلنے والے پری اسکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک بالغ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ فرانسی شہر الپس میں پیش آیا جہاں پری اسکول کے بچوں کا ایک گروپ موسم گرما کی تعطیلات منانے ایک جھیل پر آیا تھا۔

بچوں کی عمریں تین سال کے درمیان ہیں جنھیں گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہونے والا بالغ شخص موت و زیست کی کشمکش میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ گرفتار شخص شامی پناہ گزین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔