زمانہ طالب علمی میں نالائق بچہ تھا نسیم شاہ کا دلچسپ جواب
فاسٹ بولر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کے سوالات کا سیشن
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زمانہ طالبعلمی میں نالائق بچے تھے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کے سوالات کا ایک سیشن رکھا جس میں انکے فالورز کی جانب سے متعدد مزاحیہ اور دلچسپ سوالات کیے گئے۔
فاسٹ بولر نے مداحوں کے سوالات کو جواب بھی دیا، جس میں ایک صارف نے سوال کیا کہ اسکول کے زمانے آپ کیسے طالبعلم تھے جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ نالائق تھا جبکہ ایک شرارتی ایموجی بھی شیئر کردیا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں؟، جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ بیک ٹو اسکول تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟۔
فاسٹ بولر کے جوابات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جبکہ مداح انکے جوابات کو لاعلمی اور معصومیت قرار دے رہے ہیں۔