زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے
2 جون کو سرکاری ذخائر کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب ڈالرسے کم ہوگئی۔
2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 2 جون کو 5 ارب 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 33 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔