وزیراعظم نے اشرف وتھرا کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا

وزیرخزانہ سے اختلاف پرسابق گورنرنے استعفیٰ دیدیا تھاجبکہ اسٹیٹ بینک کاکہناتھا انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناپردیا


ویب ڈیسک April 28, 2014
اشرف وتھرا سابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کے مستعفی ہونے کےبعد قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اشرف وتھرا کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو اسٹیٹ بینک کا باضابطہ گورنر مقرر کردیا ہے۔ اشرف وتھرا سابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کے مستعفی ہونے کے بعد مارچ 2013 سے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں اب گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اوران کے استعفے کی وجوہات وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے اختلافات تھے جبکہ ترجمان اسٹیٹ بینک نے یاسین انور کے استعفے کی وجہ ان کی ذاتی وجوہات بتائی تھیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں