جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل

جبری طلاق سے لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، ترجمان

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے قیام پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ 'جبری طلاق کے بعد لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے'۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 'آزادانہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے'۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت 'استحکام پاکستان' کے قیام کا اعلان کردیا


واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں علیم خان اور پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی و صوبائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 'استحکام پاکستان پارٹی' کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا۔
Load Next Story