ملکی قرض 592 کھرب پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 112 فیصد کمی اقتصادی سروے

معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد پر پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد تھی، سروے


ویب ڈیسک June 08, 2023
فوٹو پی آئی ڈی

وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کردیا جس میں حکومت کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکی جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ ترقی کی شرح منفی میں چلی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ملک کا مجموعی قرض 592 کھرب تک پہنچ گیا جبکہ معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد پر پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد تھی۔

اسی طرح صنعتی شعبے کی ترقی منفی 2.94 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال 6.83 فیصد تھی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی 3.91 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال میں 10.86 فیصد تھی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ایکسپورٹ، ریمی ٹینس اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا اعتراف

اقتصادی سروے کے مطابق تعمیراتی شعبے کی ترقی منفی 5.3 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 1.9 فیصد تھی جبکہ زرعی شعبے کی ترقی 1.55 فیصد رہی جو گزشتہ سال 4.27 فیصد رہی۔

سروے کے مطابق پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 11.2 فیصد کمی سے 1568 ڈالر تک گر گئی جو گزشتہ مالی سال پاکستانیوں کی فی کس کے حساب سے 1765 ڈالر تھی۔ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ روپے کی بے قدری کی وجہ سے فی کس آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |