بیروزگاری سے تنگ ڈاکٹرز نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے ڈگریاں جلادیں
حکومت ویٹرنری ڈاکٹر کی کم از کم 500 اسامیوں کا اعلان کرے، احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ
بیروزگاری سے تنگ آئے ویٹرنری ڈاکٹرز نے اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ڈگریاں جلاڈالیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے سامنے بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹروں نے ملازمتوں کے لیے مظاہرہ کیا اور اس دوران احتجاجاً اپنی ڈگریاں نذرآتش کردیں۔
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرنے کے باوجود وہ بے روزگار ہیں، حکومت انہیں فوری روز گار مہیا کرے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں کی کم از کم 500 اسامیوں کا فوری اعلان کیا جائے۔