حیدرآباد میں نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی چوری کرکے لے گئے

چوری کی گئی مچھلیوں کی مالیت ساٹھ ہزار سے زائد تھی، نوید ملاح


ویب ڈیسک June 08, 2023
فوٹو فائل

جامشورو روڈ پر المنظر کے نزدیک مچھلی کے اسٹال سے ہزاروں روپے مالیت کی مچھلیاں چوری کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد اسٹال پر رکھے ریفریجریٹر کے تالے توڑ کر دس پلہ مچھلی اور چالیس دیگر اقسام کی مچھلیاں چوری کرکے لے گئے۔

مچھلی فروش نوید ملاح نے بتایا کہ چوری کی گئی مچھلیوں کی مالیت ساٹھ ہزار سے زائد تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے یہ مچھلیاں دریائے سندھ اور جھیلوں سے خود پکڑی تھیں جنہیں فروخت کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں