
ماضی کی مقبول فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' اسٹار کاجول نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔
Taking a break from social media. pic.twitter.com/9utipkryy3
- Kajol (@itsKajolD) June 9, 2023
اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ 'زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں ساتھ ہی کاجول نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔
کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام پرانی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ان کی پوسٹ تاحال موجود ہیں۔
کاجول کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اچانک اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مداح کاجول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کاجول جلد نیٹ فلکس کی ویب سیریز لسٹ اسٹوریز 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔