کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر 3 سالہ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جدہ پہنچنے پر اسٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کلب کی انتظامیہ نے کریم بینزیما کو خوش آمدید کہا اور بیلن ڈی آر کے خطاب سے بھی نوازا، اسٹار فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے الاتحاد کلب کے ہزاروں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا
اس موقع پر کریم بیزیما نے الاتحاد کلب جوائن پر کہا کہ ''میں بحثیت مسلمان ہمیشہ سعودی عرب میں رہنا چاہتا ہوں''۔
شائقین نے کہا کہ کریم بینزیما اور رونالڈو کی سعودی لیگ میں شرکت سے عرب ممالک میں کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔
مزید پڑھیں: ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی
یاد رہے کہ اسٹار پلئیر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔
قبل ازیں 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا۔