1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی حد ختم

کمرشل گاڑیوں کی سی کے ڈی کی صورت میں درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد کرنے کی تجویز


ویب ڈیسک June 09, 2023
فوٹو : فائل

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ 1300 سی سی سے زائد کی وہ گاڑیاں جو ایشیا میں تیار کی گئیں ہیں اُن پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کی جارہی ہے۔

ایوان میں تقریر کے دوران وزیر خزانے کہا کہ ایشیا میں تیار کی جانے والی پرانی اور استعمال شدہ 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو محدود کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب 1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کی جاری رہی ہے۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار نہ ہونے والی کمرشل گاڑیوں کی سی کے ڈی کی صورت میں درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح کو دس فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے کریڈٹ، ڈیبٹ یا پری پیڈ کارڈز کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کٹوتی فائلرز کیلئے پانچ فیصد اور نان فائلرز کے لئے دس فیصد کر دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں