اللہ تعالیٰ خیر فرمائے نواز شریف کا بجٹ پر ردعمل
جب آپ کہیں پاکستان واپس چلا جاؤں گا، نواز شریف کا صحافی کو جواب
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ذو معنی تبصرہ کیا ہے۔
لندن میں صحافیوں کے بجٹ سے متعلق سوال پر نواز شریف نے ذو معنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیر فرمائے جی۔
وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ 'جب آپ کہیں پاکستان واپس چلا جاؤں گا'۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئندہ مالی سال 2023-2024 کا 144 کھرب اور 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں: 144 کھرب 60 ارب کا بجٹ پیش، ترقیاتی منصوبوں کیلیے تاریخی رقم مختص، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
اس بجٹ میں حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا اور اُن پر نئے ٹیکسز عائد کیے ہیں جبکہ نوجوانوں اور خواتین کو باصلاحیت بنانے کے لیے بھی پروگرام پیش کیے ہیں۔