بجٹ میں فنکاروں کیلیے ہیلتھ انشورنس اور فنانس فنڈ کیلیے تین ارب روپے مختص
یہ اقدامات فلمی صنعت کی ترقی اور قومی فن کاروں کی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے, مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلی بار فلم فنانس فنڈ کے لیے دو ارب اور فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ( بجـٹ میں) ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات فلمی صنعت کی ترقی اور قومی فن کاروں کی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج اور اسکرین ٹورازم کی ترقی میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔