2 طیارے رن وے پرٹکرا گئے ٹوکیو ائیرپورٹ بند

طیاروں کے ٹکرانے سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا


ویب ڈیسک June 10, 2023
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور فائربریگیڈ ائیرپورٹ پہنچ گئیں:فوٹو:فائل

دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو ائیرپورٹ کے ایک رن وے پر اڑان کے لیے تیار ایک طیارے کے پر سے دوسرا طیارہ ٹکرا گیا۔ طیارہ ٹکرانے کے بعد زمین پر ملبہ بھی دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو ٹکراؤ کے باعث جھٹکے لگے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے ٹکرانے کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔مسافروں کو طیاروں سے نکال کر لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں