امریکہ میں پُرتشدد ہنگاموں کے الزام میں معروف ہالی ووڈ اداکار گرفتار

جے جانسٹن ویسٹ پلازہ کے قریب پولیس آفیسرز پر حملہ کرنے والے مظاہرین میں بھی شامل تھے، ایف بی آئی


ویب ڈیسک June 10, 2023
(فوٹو؛ بشکریہ ٹوئٹر)

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں میں حصہ لینے کے الزام میں ہالی ووڈ اداکار جے جانسٹن کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے مشہور کامک بابز برگرز کے اداکار جے جانسٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پُرتشدد مظاہروں میں حصہ لیا اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

ایف بھی آئی نے اداکار پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے جے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں مظاہرین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔


ایف بی آئی نے اداکار کے خلاف عدالت میں بیان دیا ہے کہ جے جانسٹن ویسٹ پلازہ کے قریب پولیس آفیسرز پر حملہ کرنے والے مظاہرین میں بھی شامل تھے۔

Jay Johnston holding a police shield.

تاہم کیلیفورنیا میں عدالت میں پیشی کے بعد جانسٹن کو 25,000 امریکی ڈالر کے بانڈ پر رہا کر دیا گیا ہے

اداکار نے اپنے خلاف الزامات یا 6 جنوری کے فسادات میں اپنے مبینہ طور ملوث ہونے سے متعلق میڈیا پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Jay Johnston and others making a "shield wall."

یاد رہے کہ 6 جنوری سال 2021 میں جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں عبرتناک شکست دی تھی جس پر ٹرمپ کے حامی مظاہرین کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں پرتشدد ہنگامے اور جلاؤ گھراؤ کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں