بجٹ 242023 عام انتخابات کیلیے4241 بلین سیکیورٹی کیلیے 15 ارب روپے مختص
بیلٹ پیپرز چھپائی کیلیے 4 ارب 83 کروڑ، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کیلیے 270 ملین
وفاقی حکومت نے ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر 2023 میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کیلیے اگلے مالی سال کے بجٹ میں تقریباً 42.41 بلین روپے مختص کیے ہیں جب کہ سیکیورٹی کے لیے 15 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی ہے۔
بجٹ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح انتخابی فہرستوں کی چھپائی کے لیے 270 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 144 کھرب 60 ارب کا بجٹ پیش، ترقیاتی منصوبوں کیلیے تاریخی رقم مختص، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
وفاقی حکومت نے الیکشن ٹریننگ ونگ کے لیے ایک ارب 79 کروڑ روپے بھی مختص کیے ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے 500 ملین روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔انتخابی تیاریوں کے لیے اگلے بجٹ میں 1.2 ارب روپے سے زائد کی رقم بھی رکھی ہے۔
صوبوں کے لحاظ سے وفاق نے پنجاب میں انتخابات کیلیے بجٹ میں تقریبا 9.65 ارب روپے مختص کیے ہیں۔خیبرپختونخوا کے لیے تقریباً 3.95 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔دوسری طرف سندھ میں انتخابات کے لیے تقریبا 3.65 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بلوچستان کیلیے 1 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔