سانحہ بلدیہلواحقین اپنے پیاروںکی تلاش میںدربدربھٹک رہے ہیں

سردخانے میں رکھی41 لاشوں میں سے مزید2 افرادکوشناخت کر کے ورثاکے حوالے کردیاگیا

سردخانے میں رکھی41 لاشوں میں سے مزید2 افرادکوشناخت کر کے ورثاکے حوالے کردیاگیا، فوٹو : فایل

COLORADO:
بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں لگنے والی ملکی تاریخ کی ہولناک آتشزدگی میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے کئی افرادکے لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں تاحال در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی41لاشوں میں سے مزید2افرادکوشناخت کر کے ورثاکے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے کئی افرادکے لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں اسپتالوں اورایدھی سردخانے میں کے چکرلگالگاتھک چکے ہیں اوراتوارکوبھی متاثرہ فیکٹری کے باہرایسے افرادکے لواحقین کی بڑی تعدادموجودتھی جن کے پیاروںکاتاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔


اس موقع پرانھوں نے بتایاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے بھی لیے گئے ہیں تاہم اس کی رپورٹ آنے میں انھیں اعصاب شکن انتظار کرناپڑرہاہے،لواحقین کا کہنا تھا کہ جب تک وہ اپنے پیاروں کی میتیں آنکھوں سے دیکھ نہیں لیتے چین نہیں آئے گا متاثرہ فیکٹری کے باہر حفاظتی اقدامات کے تحت کنٹینر لگا کر راستوں کو سیل کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجودمتاثرین کی بڑی تعداد وہاں پرجمع ہے اور کسی بھی شخصیت کے دورے کے موقع پران سے اپنے پیاروں کی لاشوں کاسوال کرتے ہیں۔

ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی 41لاشوں میں سے مزید 2 افراد کواورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبرکے رہائشی 25 سالہ جاویدولد ابو ہاشم کواس کے رشتے دار نعمت اﷲ نے شناخت کیاجبکہ اسی علاقے کے رہائشی 30 سالہ مجاہدعلی خان ولد عابد علی خان کی لاش کواس کی اہلیہ حاجرہ نے جسم پربچ جانے والے کپڑوں سے شناخت کرلیا،دونوں میتیں ان کی رہائش گاہ پہنچیں توکہرام مچ گیااور خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔ایدھی سردخانے میں تاحال 39 لاشیں ورثا کی منتظرہیں جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر کے اسلام آباد روانہ کیے جا چکے۔
Load Next Story