کے پی حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کردیے

صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ ایسے میں صوبہ سرپلس بجٹ کیسے برقراررکھ پائے گا، یہ حیران کن ہے۔


ویب ڈیسک June 10, 2023
صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ ایسے میں صوبہ سرپلس بجٹ کیسے برقراررکھ پائے گا، یہ حیران کن ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ پر دستخط ہوگئے ، معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیاگیا۔ معاہدے کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے صوبائی حکومت 95 ارب کا سرپلس بجٹ دے گی۔

صوبہ نے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط تو کردیئے تاہم صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ خسارے کا شکار ہونے کی صورت میں صوبہ سرپلس بجٹ کیسے برقراررکھ پائے گا، یہ حیران کن ہے۔

پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی محمودخان حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کے لیے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |