لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگا یا نہیں اہم اجلاس طلب

آئی سی سی کو بھارتی بورڈ کی مکمل حمایت حاصل


ویب ڈیسک June 10, 2023
آئی سی سی کو بھارتی بورڈ کی مکمل حمایت حاصل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے کھیل کو شامل کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سربراہان لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم میٹنگ 15 سے 17 اکتوبر تک بھارت میں منتعقد ہوگی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے جبکہ اگر کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کیا جاتا ہے تو باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ کو شامل کرنے کیلیے اولمپکس کمیٹی کو سبز باغ دکھادیے

قبل ازیں آئی سی سی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو سبز باغ دیکھاتے ہوئے موقف رکھا تھا کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بناکر بھارت کی مارکیٹ میں بڑی کمائی کی جاسکتی ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کے ایک رب سے زیادہ فینز ہیں اور 90 فیصد شائقین کرکٹ چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا جائے، کرکٹ کو شامل کرنے سے بھارت میں اولمپکس رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر مل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار، بھارتی بورڈ کی سب سے زیادہ کمائی

یاد رہے کہ 128 کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی بے صبری سے واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) بھی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی کی کوششوں کی حمایت کررہا ہے جبکہ سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے اولمپکس ورکنگ گروپ کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں