کورونا میں پارٹی کا الزام سابق برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ سے مستعفی

بورس جانسن کے پارلیمنٹ میں داخلے پر10 روز کیلیے پابندی کی سفارش کی گئی تھی

پارلیمنٹ چھوڑ کرجانے پر افسوس ہے، بورس جانسن:فوٹو:فائل

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کی رکینیت سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر کورونا کی سخت پابندیوں کے دوران سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کرنے کا الزام تھا۔


سابق وزیراعظم کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے بورس جانسن کے پارلیمنٹ میں داخلے پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔ رواں سال مارچ میں بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو دئیے گئے شواہد میں پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

بورس جانسن نے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ کمیٹی یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا۔ فی الوقت پارلیمنٹ چھوڑ کر جانے پر افسوس ہے۔ مجھے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی سازش کی گئی۔

سابق برطانوی وزیراعظم نے اپنی ہی کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story