ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں دھماکا 5 افراد ہلاک

دھماکے سے تباہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، حکام


ویب ڈیسک June 10, 2023
میزائل فیکٹری میں دھماکے کے بعد علاقے میں دھواں پھیل گیا:فوٹو:فائل

ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے نواحی علاقے میں واقع میزائل بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوا اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز گئیں اورشیشے ٹوٹ گئے۔



حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ متعدد لوگ فیکٹری کے تباہ ہونے والے حصے کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فیکٹری کے قریبی گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں