سابق کپتان اینجلو میتھیوز کو ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم سے باہر کردیا گیا
میتھیوز نے 2 سال بعد ٹیم میں واپسی کی تھی
سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کو زمبابوے میں ہونیوالے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 سال کے طویل عرصے کے بعد سری لنکن ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کو ناقص کارکردگی کے باعث آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔
اینجلو میتھیوز نے رواں سال نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف سیریز میں لنکن ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔
مزید پڑھیں: دورہ سری لنکا؛ ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ون ڈے شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی
دوسری جانب سلیکٹرز کی جانب سے لنکن اسکواڈ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اسکواڈ میں کپتان داسن شناکا، کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا اور سماراویکراما، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسرنگا شامل ہیں۔
سابق چیمپئن سری لنکا اپنی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر مہم کا آغاز 19 جون کو متحدہ عرب امارات (یواےای) کے خلاف بلاوایو میں کرے گا۔