عیسائی اورمسلمان پرامن معاشرے قائم کریںپوپ بینیڈکٹ

انسان کوانتقام لینے کے بجائے دوسروں کا قصورمعاف کرناچاہیے،بیروت میں خطاب


September 17, 2012
انسان کوانتقام لینے کے بجائے دوسروں کا قصورمعاف کرناچاہیے،بیروت میں خطاب ، فوٹو: فائل

عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ بینیڈکٹ نے مشرق وسطی کے عیسائیوں اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن معاشرے قائم کریں۔

لبنان کے دورے کے دوسرے روزدارالحکومت بیروت میں اپنے خطاب میں پوپ بینیڈکٹ نے کہاکہ انسان کوانتقام لینے کے بجائے دوسروں کے قصور معاف کرنا چاہیے۔ جو لوگ امن سے رہنے کے خواہشمند ہیں وہ خود کو تبدیل کریں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ بدلے کی خواہش ختم کریں۔اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور دوسروں کی معذرت قبول کرتے ہوئے معاف کرنا سیکھیں۔انھوں نے کہاکہ یہی سنہرے اصول ہیں جن پر عمل کر کے پائیدار عالمی امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں