پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہوگا

اسکائی ونگز کے 2 طیارے کراچی پہنچ گئے، صارفین آن لائن ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکیں گے


Staff Reporter June 10, 2023
فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہوگا، اسکائی ونگز کے 2 طیارے کراچی پہنچ گئے۔

کراچی میں افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سی او او اسکائی ونگز عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ ائیرٹیکسی کی سروس حاصل کرنے کے لیے آن لائن ایپلی کیشن چندروز میں دستیاب ہوگی اور 18 جون کو ائیرٹیکسی سروس کا آغازکردیا جائے گا، ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک بھر کے دورافتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہوسکے گی، ائیرٹیکسی کی ٹیک آف اورلینڈنگ کے لیے ملک بھر میں 29 ائیراسٹرپس موجود ہیں جس میں سے 8 کے قریب مکمل طورپرآپریشنل ہیں۔

air 3

عمران اسلم نے کہا کہ اس سروس کے تحت ماضی کے مقابلے میں آدھی قیمت پرسروس مہیا کی جائے گی، فضائی سروس کی ایپلی کیشن بنانے کے لیے ایک غیرملکی اور ایک پاکستانی کمپنی سے رجوع کیا گیا تھا، یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ پاکستانی کمپنی کی تیارکردہ ایپلی کیشن کے نتائج عمدہ رہے، اب اسی پاکستانی کمپنی کی ایپلی کیشن سروس کے لیے استعمال کی جائے گی۔

air 2

سی ای او اسکائی ونگز کیپٹن عاصم نواز کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی بزنس میں شمولیت کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں، سروس ملک کے نو ہوائی اڈوں اورنجی ائیرپورٹس کے علاوہ رحیم یار خان اور بلوچستان کے لیے آپریٹ کی جائے گی، کچھ عرصے تک سروس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا، آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کرسکیں گے۔

air 1

ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں ائیرٹیکسی کا تصورنہیں ہے، وہاں لوگوں کے پاس اپنے پرائیوٹ جہازہوتے ہیں، اس حوالے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ پاکستان میں ایک سنگ میل ہے، اسکائی ونگزایوی ایشن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے پائیپراورڈائمنڈ ساختہ ہوائی جہاز300 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ دوران پرواز 14 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں