پاسپورٹ کے مسئلے پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لے کر رہا کردیا

چین کی بارڈر پولیس نے ویزے کے مسئلے کی وجہ سے فٹبالر کو حراست میں لیا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک June 10, 2023
فوٹو انٹرنیٹ

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لیا اور تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی۔

عالمی میڈیا کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔ بعد ازاں یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو یا میسی؛ سرجیو کے لیے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی!

ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ میسی نجی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں وہ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی ''انٹر میامی'' فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی

اس سے قبل میسی نے 2017 میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جبکہ وہ اب تک چین کے 7 دوسرے کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔