چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

—فائل فوٹو

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔


چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی تعیناتی پر غور ہوگا۔

جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ آف پاکستان کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔ اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ایک جج کی تعیناتی باقی رہ جائے گی۔
Load Next Story