نوازشریف اورزرداری اقتداراورامریکاکے پجاری ہیں عمران خان

کسی چورلٹیرے اورمنافق کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گا،انٹرویو


INP September 17, 2012
کسی چورلٹیرے اورمنافق کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گا،انٹرویو۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان آج بھی نوراکشتی جاری ہے۔

دونوں اقتدار اور امریکاکے پجاری ہیں،آصف زرداری اورنوازشریف اقتدار کیلیے کچھ بھی کرنے کوتیار ہوجاتے ہیں مگرہم اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریںگے،کسی چورلٹیرے اورمنافق کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گا،ملک میں حکومت نا م کی کوئی چیزنظرنہیں آتی،مفاہمت کے نام پرلوٹ مارکاسلسلہ جاری ہے، حکمرانوں کواپنی ہی عوام پرمہنگائی کے بم برساتے ہوئے تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی،انتخابات میں تاخیرکرنے کی کوشش کی گئی توسونامی مارچ سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا۔

ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پاکستا ن کے عوام تبدیلی کافیصلہ کر چکے اوراب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں تبدیلی کاراستہ نہیں روک سکتی،تحریک انصاف کے ممبران کی تعدادایک کروڑسے بھی تجاوزکرچکی جواس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت ہے اورآنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، ہماری جماعت میںکسی مفادپرست کیلیے کوئی جگہ نہیں جوجاناچاہتاہے وہ چلاجائے لیکن تحریک انصاف اصولوںپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |