ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریکارڈز کی برسات جاری
آسٹریلیا نے نیوٹرل وینیو پر پاکستان کیخلاف اپنے بڑے ٹوٹل کو پیچھے چھوڑدیا
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ریکارڈز کی برسات بھی جاری ہے جب کہ آسٹریلیا نے نیوٹرل وینیو پر پاکستان کے خلاف سب سے بڑے ٹوٹل کا اپنا ریکارڈ توڑدیا۔
بھارت اور آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں اب تک کئی دلچسپ ریکارڈز سامنے آچکے، کینگروز نے پہلی اننگز میں 469 رنز جوڑے، یہ کسی بھی نیوٹرل وینیو پر ان کا بہترین ٹیسٹ ٹوٹل بنا، اس سے قبل کولمبو میں اکتوبر2022 میں پاکستان کیخلاف 467 ان کی بہترین کاوش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف
اسٹیو اسمتھ نے 121 کی اننگز کھیل کر روٹ کی طرح بھارت کیخلاف 9 سنچریاں مکمل کرلیں، ٹریوس ہیڈ نے 163 کی باری کھیلی، یہ ان کی دوسری بڑی اننگز شمار ہوئی، وہ اس سے قبل دسمبر 2022 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ایڈیلیڈ میں 175 رنز بھی بناچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 161 اور 152 کی اننگز بھی کھیل چکے ہیں، یہ ان کا چوتھا 150 پلس اسکور شمار ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کی مشکلات کی بڑی وجہ ''آئی پی ایل'' ہے
ہیڈ اور اسمتھ نے چوتھی وکٹ کے لیے 285 کی شراکت بنائی، یہ نیوٹرل وینیو پر آسٹریلیا کی بہترین ساجھیداری بھی ریکارڈ ہوئی، بھارتی پیسر محمد سراج نے 4 وکٹیں لیں، یہ ٹیسٹ میں ان کا پانچواں موقع رہا، وہ اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف بھی 3 اور آسٹریلیا کے مقابل دوسری بار یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے، اجنکیا راہنے ٹیسٹ میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 13 ویں بیٹر بنے۔