ایس آئی یونے 16قتل کرنیوالاملزم پکڑ لیا پولیس کارروائیوں میں 58 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے15دستی بم اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔


Staff Reporter April 29, 2014
ملزمان کے قبضے سے15دستی بم اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قتل کے16سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالرسول ولد غلام قادر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم شکارپور میں16سے زائد قتل کی وارداتوں کے علاوہ پولیس مقابلوں اور دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا، سندھ حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر5 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کر رکھی تھی، علاوہ ازیںپولیس نے24 گھنٹے کے دوران 79 چھاپوں اور3 مقابلوں کے بعد57 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے15دستی بم اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں