کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر بہت احسان ہے شعیب اختر کا اعتراف

شہر کے خراب حالات میں میرے دوست مجھے لیکر آتے اور چھوڑنے جاتے تھے، سابق فاسٹ بولر


ویب ڈیسک June 11, 2023
شہر کے خراب حالات میں میرے دوست مجھے لیکر آتے اور چھوڑنے جاتے تھے، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مہاجروں کا ان پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردونگا۔

معروف یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ مہمان نوازی میں سندھیوں کی کوئی مثال نہیں جبکہ پختون کھانے مجھے بےحد پسند ہیں، فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیلئے کراچی آتا تھا تو دوستوں نے خوب مہمان نوازی کی، کراچی کے تقریباً ہر علاقے میں کھیلا اور جب حالات خراب ہوتے تھے تا میرے دوست مجھے لیکر آتے اور چھوڑنے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کی شادی کس طرح ہوئی؟ سابق فاسٹ باؤلر نے دلچسپ قصہ سُنا دیا

شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ مہاجروں کا ان پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردونگا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں، اگر ملک میں دونوں ملکر ساتھ چلیں تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ناظم آباد، لالو کھیت، 10 نمبر، سہراب گوٹھ اور الکرم اسکوائر جیسے علاقوں میں رہا، جہاں دوستوں نے مجھے اردو سیکھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں