سویڈن میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان ہلاک اور 3 زخمی

سویڈن میں تین روز میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 سے زائد افراد زخمی اور 2 ہلاک ہوچکے ہیں

سویڈین میں تین فائرنگ کے چار واقعات پیش آئے ہیں؛ فوٹو: فائل

سویڈن میں مسلح ملزم نے ایک چوک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک غیر مممولی واقعے میں 4 افراد کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ جن میں سے 15 سالہ لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا۔

دیگر دو زخمی جن کی عمریں 45 اور 64 سال ہیں، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے تعاقب کے بعد مسلح ملزم کو گرفتار کرلیا اور آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا۔

تاحال قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ ہی ملزم کا مقتول سے کوئی تعلق ثابت ہوا ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔


ید رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے سے دو روز قبل دو الگ الگ واقعات میں ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے شُبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ واقعات منشیات فروشوں کے آپسی جھگڑوں کا شاخسانہ تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سویڈن میں فائرنگ کے 391 واقعات میں 62 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس سے پیوستہ برس میں یہ تعداد 45 تھی۔

 
Load Next Story