2014 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

سورج گرہن براعظم آسٹریلیا، انڈونیشیا اورملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔


این این آئی April 29, 2014
سورج گرہن براعظم آسٹریلیا، انڈونیشیا اورملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ فوٹو:فائل

رواں سال 2014ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا جو پاکستان بھر میں نظر نہیں آئے گا ۔

تاہم ملک کے معیاری وقت کے مطابق سورج گرہن صبح 8بج کر 53 منٹ پر جزوی اور 11بج کر 3 منٹ پرمکمل ہوگا۔ سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پرختم ہوگا ۔ اس کا دورانیہ 4 گھنٹے اور22منٹ ہوگا۔ سورج گرہن براعظم آسٹریلیا، انڈونیشیا اورملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک ،براعظم یورپ، افریقا اور امریکا وکئی دوسرے ملکوں میں نظر نہیں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |