بالاکوٹ شاہراہ بابوسر ناران کھول دی گئی
سیاح اور مقامی افراد صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک اس شاہراہ پر سفر کرسکیں گے، محکمہ سیاحت
شاہراہ بابو سر ناران پر عائد سفری پابندی ہٹا دی گئی ہے اور اب سیاح اس شاہراہ پر سفر کرسکیں گے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق بابوسر تا ناران شاہراہ پر عائد سفری پابندی ختم کردی گئی ہے اور اب سیاح اور مقامی افراد صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک اس شاہراہ پر سفر کرسکیں گے۔
محکمہ سیاحت نے متنبہ کیا ہے کہ سیاح اور مقامی افراد شاہراہ بابو سر پر محتاط انداز میں سفر کریں۔
خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ دیامر نے برفانی تودے گرنے کے پیش نظر شاہراہ بابو سر پر سفر کرنے پر پانچ روز قبل پابندی عائد کردی تھی۔