مسلم ٹاؤن میں دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے متاثرہ دکاندار کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا
مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو زخمی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات نقشہ اسٹاپ پر علی ہجویری گیس ریفلنگ کی دکان میں 10 جون کی رات پونے 3 بجے ہوئی، موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں جس میں سے ایک پینٹ شرٹ اور دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہوتا ہے۔
ملزمان گن پوائنٹ پر دکان مالک ارشد کو یرغمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مزاحمت کرنے پر ایک ملزم فائرنگ کرتا نظر آتا ہے جس سے دکان مالک ارشد کو سینے اور ہاتھ پر گولی لگ جاتی ہے اور وہ زخمی ہو کر بیٹھ جاتا ہے، ایک ملزم کیش کاؤنٹر سے نقدی لوٹ لیتا ہے، ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے ہیں۔
مسلم ٹاؤن پولیس نے متاثرہ دکاندار کے بھائی کاشف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-11-at-6.24.18-pm-1686492325.mp4"][/video]