
چیف کلکٹر پاکستان کسٹمز محمد سلیم کے مطابق اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے غیرملکی برانڈزکے سگریٹس برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10کروڑ روپے سے زائد ہے۔
چیف کلکٹر کے مطابق ٹرک سے بینسن ہیجز، پائن ، میلانو، ایسسے، نیوی اور منڈ برانڈ کے 17640 کارٹن برآمد کیے گئے۔
محمد سلیم کے مطابق ایک اور کارروائی میں مسافر بس سے 96لاکھ مالیت کے 3850 سگریٹ کارٹن برآمد کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد اسمگلنگ مہم کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ حکام مستعد ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔