فوج کی حمایت میں مزید ریلیاںمظاہرے جیو و جنگ پر پابندی کا مطالبہ

وہاڑی میں وکلاکی ہڑتال،فیصل آباد،ملتان،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان اوردیگرشہروں میں مظاہرین کافوج کےساتھ اظہاریکجہتی


فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت اور جنگ و جیو کیخلاف مظفر آباد، آزاد کشمیر، مانسہرہ اور لاہور میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاک فوج اورآئی ایس آئی کی حمایت میں مختلف شہروں میں گزشتہ روزبھی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے ہوئے۔ مقررین نے کہاکہ جیونیوز بیرونی ایجنڈے پرکام کررہا ہے۔

عوام اورفوج کے درمیان ٹکراؤ اور فوج کو بدنام کرنا بھارت اور اسرائیل کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ فوج کیخلاف سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت جیونیوز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے اس کا لائسنس منسوخ کرے۔ فیصل آباد میں جماعۃ الدعوۃ نے ضلع کونسل چوک میں مظاہرہ کیا۔ منچن آباد میں طلبانے عیدگاہ چوک سے ریلی نکالی جو پریس کلب پر آکر ختم ہوئی۔ رحیم یار خان میں ن لیگ یوتھ ونگ کی ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ افواج پاکستان کے خلاف الزامات لگانے والوں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کا کڑا احتساب کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ شہر میں بڑی تعداد میں فوج کی حمایت میں بینرز آویزاں کر دیے گئے جن پر جیونیوز اورجنگ گروپ پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ جوہر آباد میں بھی ریلی نکالی گئی۔ ڈسٹرکٹ بار وہاڑی نے فوج کے حق میں مکمل ہڑتال کی۔

کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ ڈیرہ غازیخان میں نیشنل کمیشن فار انٹرفیتھ ہومن رائٹس اور ملتان میں جنوبی پنجاب شیڈو گورنمنٹ کے زیر اہتمام اقبال پارک نواں شہر تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔



سانگھڑمیں مسلم لیگ(ن) نے ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قبائلیوں نے کچلاک سے ریلی نکالی اور 20کلومیٹر پیدل احتجاجی مارچ کے بعد کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ سے ملحقہ کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ مظاہرین نے فوج کے حق میں اور جیو گروپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ سبی میں ڈومکی گروپ نے ریلی نکالی۔

چمن میں ق لیگ نے ریلی نکالی جبکہ شہیدان چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں نوشہرہ میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ چلاس میں بھی ریلی نکالی گئی۔ مظفرآباد میںریلی کے شرکانے چہلہ پل سے مرکزی ایوان صحافت تک 5کلومیٹر تک پیدل مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت جماعۃ الدعوۃ کے امیر عبدالعزیز علوی نے کی۔ پیپلزپارٹی اوردیگر جماعتوںکے رہنمابھی شریک ہوئے۔ کشمیر کلچر بورڈکے زیراہتمام دھرنادیا گیا۔ مہاجرین جموں و کشمیر نے سینٹرل پریس کلب سے گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔ اس کے علاوہ جیکب آباد، محراب پور، کشموراور بٹ خیلہ میںبھی پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں