بالی وڈ کے نامور اداکار کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے

اداکار کا تعلق پنجاب کے علاقے فرید کوٹ سے تھا اور وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک June 11, 2023
فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار، ہدایت کار اور پرڈیوسر منگل ڈھلوں 48 برس کی عمر میں کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

اداکار کا تعلق پنجاب کے علاقے فرید کوٹ سے تھا، وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور اتوار کے روز لدھیانہ کے ایک ہسپتال میں انہوں نے دم توڑ دیا۔

منگل ڈھلوں نے دور درشن اور مختلف ریڈیو ڈراموں سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور 1987 میں انہیں ٹی وی سیریئل 'بنیاد' میں کام کرنے کا موقع ملا جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

اداکار نے 30 کے قریب فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں یوگندر، لکشمن ریکھا، نشانہ، وشوانتا، خون بھری مانگ اور آزاد دیش کے غلام شامل ہیں۔

منگل ڈھلوں کے ناگہانی انتقال پر شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں