کچرے کے طور پر سڑک پر رکھا صوفہ 8000 ڈالر کا نکلا
کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے صوفے کو دیکھ کر قیمت کی تصدیق کی
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں امریکی خاتون ایک صوفہ اپنے گھر لاتی ہیں جسے نیویارک کی سڑک کے کنارے کچرے کے طور پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں اس کی اصلیت جان کر سب دنگ رہ گئے۔
ویڈیو میں خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑک کے کنارے پڑے صوفے کو دیکھ کر اپنے والد سے التجا کرتی ہیں کہ وہ اسے اٹھا لیں تاکہ اپنے اپارٹمنٹ میں فرنیچر کے طور پر اسے استعمال کیا جاسکے۔
والد اپنی بیٹی کی بات مان کر اس گندے صوفے کو گھر لے آتے ہیں ہے، صوفے کی صفائی دھلائی کا عمل شروع یوجاتا ہے اور کچھ ہی دیر میں وہ ایسا ہوجاتا ہے جیسے نیا ہو۔
اہلخانہ کو ڈیزائن سے شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ فرنیچر بنانے والے ٹاپ فرنچ برانڈ Roche Bobois کا صوفہ نہ ہو۔ جب اُس کمپنی سے رابطہ کیا جاتا ہے تو کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر صوفے کو دیکھ کر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور کہتے ہیں اس کی قیمت 8000 ڈالر ہے اور اس طرح کچرے میں اس کا مل جانا فیملی کیلئے واقعی بہت خوش قسمتی کی بات ہے۔