30 لاکھ روپے ہتھیانے کا معاملہ کرائم سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی انکوائری کا آغاز

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت رضا اور دیگر کے خلاف کرمنل انکوائری کے آرڈرز ڈائریکٹر سندھ سلام شیخ نے جاری کیے

[فائل-فوٹو]

منی چینجر کمپنی کے نمائندے سے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے ہتھیانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل و دیگر کے خلاف کریمنل انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سستے ڈالر کی فروخت کا لالچ دے کر منی چینجر کمپنی نمائندے سے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے ہتھیانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل شوکت رضا اور دیگر کے خلاف باقاعدہ کریمنل انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت رضا اور دیگر کے خلاف کرمنل انکوائری کے آرڈرز ڈائریکٹر سندھ سلام شیخ نے جاری کیے۔ سربراہ اینٹی کرپشن سرکل کو واقعے سے متعلق تمام حقائق کو سامنے لانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

انکوائری سے قبل 7 جون کو مبینہ اسکینڈل میں ملوث تمام تفتیشی افسران کو کراچی کے زونل آفس میں کلوز کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سندھ پولیس کے ڈی ایس پی شوکت رضا اور سب انسپکٹر ابو عمیر واقعہ حکام کے علم میں آنے کے بعد سے سامنے آنے کو تیار نہیں۔

14 اپریل کے واقعے کی رپورٹ منی چینجرکمپنی کے نمائندے کی مدعیت میں 20 مئی کو تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی۔ نمائندے کی درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر ایف آئی اے کے نام پرنمائندے سے 30 لاکھ روپے ہتھیائے گئے۔ شکایت گزار کے مطابق رقم مبینہ ملوث اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کے مبینہ الزام میں اس سے لی۔
Load Next Story