سمندری طوفان کی شدت کمزور پڑ گئی سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا
طوفان آج شام کو مزید کمزور ہونے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا، کراچی اور اندرون سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی
سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت کمزور پڑگئی جس کے بعد طوفان سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات نے طوفان بپر جوائے سے متعلق 29 واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق طوفان کی شدت کمزور پڑنے کے بعد ایک درجہ کم ہوگئی ہے جبکہ آج دوپہر کو سمندری طوفان سائیکلونگ اسٹروم میں تبدیل ہوجائے گا اور طوفان آج شام کو مزید کمزور ہونے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔
طوفان کا کیٹی بندر سے فاصلہ بڑھ کر 180 کلو میٹر ہوگیا جبکہ طوفان کا فاصلہ کراچی سے 270 کلو میٹر تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات سے کراچی اور سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آج اور کل جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: طاقتورسمندری طوفان بپرجوائے کا بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع
بائپرجوائے سائیکلون - حفاظتی و احتیاطی تدابیر