24 سالہ بھارتی ماڈل ریمپ پر واک کے دوران پلر گرنے سے ہلاک

لوہے کا پلر فیشن شو میں لائٹس کیلئے لگایا گیا تھا


ویب ڈیسک June 12, 2023
(فائل فوٹو)

بھارتی ماڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کے دوران لوہے کا پلر گرنے سے ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ وانشیکا چوپڑا خطرناک حادثے کا شکار اس وقت ہوئی جب ریمپ پر واک کے دوران ایک لوہے کا پلر اس پر آگرا اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھارتی شہر نوئیڈا کے فلم سٹی میں فیشن شو کے دوران پیش آیا جہاں لوہے کا پلر شو میں لائٹس کیلئے لگایا گیا تھا۔

لوہے کے پلر ماڈل اور قریب موجود ایک نوجوان پر آگرا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان دونوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ماڈل وانشیکا جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے شو کے منتظمین سمیت بجلی کا کام کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں