کرکٹ ٹیم میں صرف چند کھلاڑی اہم ہیں گوتم گمبھیر بورڈ پر برس پڑے

ٹیسٹ چمپئین شپ میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست شرمناک ہے، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک June 12, 2023
ٹیسٹ چمپئین شپ میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست شرمناک ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے چند مخصوص کھلاڑیوں کو اسٹار بنانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

گوتم گمبیھر نے ٹیسٹ چمپئین شپ میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں چند مخصوص کھلاڑیوں کی بےتحاشا تشہیر کی جاتی ہے۔ کھلاڑی پیسوں کے لیے پان مصالحے کا اشتہار تک کرلیتے ہیں اور اپنی حیثیت کا احساس نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کا ملبہ اوول پر ڈال دیا

سابق بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں میڈیا بھی شامل ہے چند کرکٹرز کو ہی پروموٹ کرتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑی ٹیم سے بھی بڑے ہوگئے ہیں۔ دیگرملکوں میں قومی ٹیمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن بھارت میں لوگ ٹیم کے بجائے چند کھلاڑیوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ براڈ کاسٹر اور میڈیا چند کھلاڑیوں کی پی آر کمپنی بن کر رہ گیا ہے۔ تین کھلاڑیوں کو بار بار دکھائیں گے تو وہی اسٹار بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں