پشاور میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کےلیے اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی ریلی

عافیہ صدیقی کبھی امریکی شہری نہیں رہی، 20 برس میں کسی نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی کوشش تک نہیں کی، سینیٹر مشتاق احمد


ویب ڈیسک June 12, 2023
(فوٹو: فائل)

اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کنونشن اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

خیبر میڈیکل کالج تا پیوٹا چوک تک منعقد ہونے والی ریلی میں کیمپس سے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی جب کہ ریلی کی قیادت سینیٹر مشتاق احمد کررہے تھے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 20 سال میں کسی نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی کوشش تک نہیں کی۔ بغیر کسی جرم کے اُن پر ظلم کے پہاڑ توڑے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہتھکڑیاں لگا کر ہم سے شیشے کے پار ملاقات کروائی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کلائیوڈُاسمتھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ دل میں مظلوموں کا درد رکھتے ہیں ۔ گزشتہ 20 برس میں کسی بھی ملٹری یا سولین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی کوشش تک نہیں کی ۔ عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہے، وہ کبھی امریکی شہری نہیں رہی۔ ڈاکٹر عافیہ کی گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ اسلام پسند اور حافظ قرآن ہے۔ ڈاکٹر عافیہ نے پاکستانی قوم اور حکمرانوں کے نام پیغام دیا ہے کہ مجھے اس جہنم سے نکالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں