مودی سرکار کی مسلم دشمنی اورنگزیب کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانے والا گرفتار

محمد علی کو ہندو انتہاپسند تنظیم کی شکایت پر گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک June 12, 2023
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

بھارت میں سوشل میڈیا پر مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایک شخص کو سوشل میڈیا پر اورنگزیب عالمگیر کی تصویر بطور پروفائل پکچر لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل نے 20 سالہ محمد علی کو سوشل میڈیا پربادشاہ اورنگزیب کی تصویر لگانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ محمد علی کو نوی ممبئی کے علاقے سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

انتہا پسند مودی سرکار میں مسلمانوں کے نام سے منسوب متعدد سڑکوں کے نام بھی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں