حکومت کا تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ
وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی، ذرائع
حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا، وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سننے کی ہدایت کی ہے، ٹی ایل پی کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد تک پاکستان بچاوٴ لانگ مارچ تین ہفتوں سے جاری ہے جو لاہور سے ہوتا ہوا گوجرانولہ پہنچ چکا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مل کر ان کے مطالبات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے لانگ مارچ کو وفاقی دارالحکومت تک آنے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔