سیلاب متاثرہ کسانوں کو بنا سود قرضے دینے کا اعلان
وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو 6 ماہ سے تین سال تک کی مدت کیلیے بغیر سود قرض دیا جائے گا
نیشنل بینک آف پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ان کسانوں کا مالی معاونت فراہم کرنا ہے جنہوں نے سیلاب کے باعث نقصانات برداشت کرنے پڑے اور انہیں مالی تعاون کی ضرورت ہے۔ این بی پی ایسے کسانوں کو خاص طور پر بیج اور کھاد کی خریداری کے لئے 2 لاکھ روپے تک قرضوں کی فراہمی کی پیشکش کررہا ہے۔
بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ قرض اُن کسانوں کو دیا جائے گا جن کے پاس اپنی زرعی اراضی نہیں ہے۔ پیکیج کے تحت قرضہ 6 ماہ کی مدت میں بآسانی اور سہولت کے ساتھ واپس کیا جاسکتا ہے۔ جن کسانوں کے پاس اپنی زرعی زمینیں ہیں وہ 5 لاکھ روپے مالیت تک کے قرضوں کے لئے اہل ہوں گے۔
کسان اس قرض کی رقم کو لائیواسٹاک سمیت دیگر زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ قرضہ 6 ماہ سے 3 سال کی مدت میِں واپس کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قرض خواہ کے حالات کی بنیاد پر واپس ادائیگی کے آسان اور باسہولت آپشنز رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ این بی پی کے زرعی افسران درخواست کے پورے عمل کے دوران کسانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تکنیکی معاونت اور ماہرانہ مشورے دیں گے۔