توہین عدالت پر چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی 7 مئی کو طلب

لاہور ہائی کورٹ کا چیر مین پی سی بی کو ایک ہفتہ میں جواب دینے کا حکم


ویب ڈیسک April 29, 2014
سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنے عہدے سے برطرفی اور پنشن نہ ملنے کے خلاف گزشتہ ماہ عدالت سے رجوع کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نجم سیٹھی کو 7 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے محمد الیاس کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود تنخواہ نہ ملنے پر چیرمین پی سی بی کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کرتے ہوئے نجم سیٹھی سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر تے ہوئے 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنے عہدے سے برطرفی اور پنشن نہ ملنے کے خلاف گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں