صندل خٹک کی گرفتاری پر ٹک ٹاکر حریم شاہ آبدیدہ ہوگئیں

سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر بھی کمرہ عدالت میں دکھائیں


ویب ڈیسک June 12, 2023
فوٹو: فائل

حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس پر حریم شاہ جذباتی ہوگئیں۔

احاطہ عدالت سے باہر جب میڈیا نمائندوں نے حریم شاہ سے ان کی دوست صندل خٹک کی گرفتاری پر ردعمل لینا چاہا تو وہ آبدیدہ ہوگئیں اور کوئی بات نہ کرسکیں۔



کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی جہاں مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے تھے۔

سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر بھی کمرہ عدالت میں دکھائیں۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں