دوران قید انتقال کرنیوالے بھارتی ماہی گیر کی میت واہگہ بارڈر پر انڈین حکام کے حوالے

ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی ماہی گیر کی میت بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے لاہور پہنچائی، ترجمان


ویب ڈیسک June 12, 2023
60 سالہ بالو ولد جیٹھا گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں انتقال کر گیا تھا

دوران قید انتقال کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی میت واہگہ بارڈر پر ہندوستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی ماہی گیرکی میت بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے لاہور پہنچائی اور ائیرپورٹ سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے واہگہ بارڈر تک پہنچائی گئی۔

واہگہ بارڈر پر قانونی کارروائی کے بعد پاکستانی رینجرز حکام نے بھارتی ماہی گیر کی میت انڈین حکام کے حوالے کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 60 سالہ بالو ولد جیٹھا کو دیگر ماہی گیروں کے ساتھ 22 ستمبر 2020 کو پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیرجیل میں قید تھا جو گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں انتقال کر گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں