شاہ رُخ خان کا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ بلیوں میں بھی مقبول

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب خود شاہ رُخ خان کا پوسٹ پر جواب آگیا


ویب ڈیسک June 12, 2023
[فائل-فوٹو]

ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ ایک بلی شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا گانا 'جھومے جو پٹھان' بڑی محو ہو کر سن رہی ہے جس کے بعد ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان فلم کا مقبول گانا جھومے جو پٹھان پر ایک بلی کا ردعمل بہت وائرل ہورہا ہے۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں کنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلوشاہ رخ! مجھے لگتا ہے کہ میری بلی آپ سے پیار کرتی ہے۔



صارف کی اس وقت خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب خود شاہ رُخ خان کا پوسٹ پر جواب آگیا جس میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میری طرف سے بلی کو پیار دو۔ اور اب بس کچھ کتوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی میری فلموں کو پسند کرنا شروع کر دیں پھر بات بنے گی۔


شاہ رخ خان کی ٹویٹ کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا اور دیگر صارفین نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے کو مبارکباد دیتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔